سعودی وزیر خارجہ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے
میونخ: (دنیا نیوز) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ جرمنی پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے، شہزادہ فیصل بن فرحان کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، عالمی سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔