بنگلا دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری، احسن اقبال ڈھاکہ چلے گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بنگلادیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کل ہوگی، وفاقی وزیر احسن اقبال تقریب میں شرکت کیلئے ڈھاکہ چلے گئے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلا دیش میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقبل میں سیاسی و اقتصادی پیشرفت کے روشن امکانات کیلئے پُرامید ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں