پاکستان سپورٹس بورڈ کا بجٹ کدھر گیا؟ کپتان قومی ہاکی ٹیم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا بجٹ کدھر گیا؟

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو میں کہا آسٹریلیا میں شہباز سینئر کے ذمے سارے انتظامات تھے، آسٹریلیا میں سارے انتظامات پاکستانی کمیونٹی نے کئے تھے، آسٹریلیا میں بہت مشکلات پیش آئیں۔

عماد شکیل بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا یہ حال تھا وہ ذہنی مریض بن گئے تھے، پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنا ٹیم ورک کا نتیجہ تھا، پی ایچ ایف نے ابھی بھی فی کھلاڑی 35 سے 40 لاکھ روپے ادا کرنا ہیں۔

کپتان قومی ہاکی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، بنگلا دیش اور ارجنٹائن دورے کے بھی پیسے ہاکی فیڈریشن نے ادا نہیں کئے، ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ ضرور کھیلنے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں