قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بے دخل کردیا

بیت المقدس: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بے دخل کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کیلئے فلسطینی امام پر پابندی لگائی گئی، اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کا وقت بڑھا کر 5 گھنٹے کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں