نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق وزارت توانائی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق وزارت توانائی نے اہم فیصلہ کر لیا۔

وزارت توانائی نے 8 فروری تک جمع شدہ درخواستوں پر پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کی ہدایت کر دی، 8 فروری تک کی درخواستوں کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

8 فروری تک تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک میں 5165 درخواستیں جمع ہیں، ان درخواستوں کے تحت 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں