کوہاٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

کوہاٹ:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کوتل ٹاؤن شپ ڈبل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیڈی ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس بھی واقعہ کے بعد جائے وقوع پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات تھی جسے ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ملزمان فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی جب کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں