معروف نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

لاہور: (دنیا نیوز) معروف نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ مولانا محب النبی نے پڑھائی، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، مولانا عبد الخبیر آزاد اور سیف الملوک کھوکھر سمیت اہم شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سید سلمان گیلانی نمونیہ کے عارضہ کے باعث ہفتے کی رات انتقال کرگئے تھے، سید سلمان گیلانی نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا سلمان گیلانی عالمی شخصیت تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پر نہیں ہو گا۔

سید سلمان گیلانی کو آہوں اور سسکیوں میں مصطفیٰ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں