گورنر خیبر پختونخوا سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے افطار ڈنر پر ملاقات کی۔
ایرانی قونصل جنرل نے گورنر کو تہران میں 17 سے 20 اپریل کو منعقد ہونیوالی پاک ایران ٹزیڈ اینڈ انویسٹمںٹ کونسل پاویلئین میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات میں پاک ایران دوستانہ تعلقات سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوانے گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسلامی برادر ہمسایہ ممالک پاکستان، ایران جغرافیائی حیثیت سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے ہمسایہ اسلامی برادر ممالک کو دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی عوام برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔