امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان، فضائی سفر شدید متاثر
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ ک دی گئیں۔
لاگارڈ یا ایئرپورٹ پر بھی 47 فیصد پروازوں کی روانگی منسوخ کی گئی، لا گارڈ یا ایئرپورٹ پر 63 فیصد آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئر پورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔