ایک کروڑ بچے سکول سے باہر، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں، ہمارے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا حق مارا جا رہا ہے، پنجاب کا دوسرے صوبوں سے نہیں صوبے کے وسائل سے تقابل بنتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بااثر خاندانوں کے لوگ پارٹی میں دوسری قیادت نہیں آنے دیتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں