تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، روسی عہدیدار کا انتباہ
ماسکو: (شاہد گھمن سے) روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون اور روسی براہِ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیریل دمتریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت جلد 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران کی کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے تناظر میں جاری بیان میں اعلیٰ روسی عہدیدار کیریل دمتریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر جا سکتی ہیں۔
انہوں نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو اس کے اثرات صرف امریکہ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ پوری عالمی معیشت کے لیے ایک بڑے تیل بحران کا باعث بن سکتا ہے۔