اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعاون کو سراہا اور علاقائی صورتحال کے باعث کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔

وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل کی ضرورت اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں