ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
لاہور: (دنیا نیوز) ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا۔
ترجمان ریلویز کے مطابق فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔