ترک صدر اردوان کی برطانوی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر اردوان کی برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

ترک صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات کیلئے ابھی بھی کچھ کیا جاسکتا ہے، ترکیے کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایران پر حملوں کے بعد کی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں، یہ صورتحال علاقائی اور عالمی استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں