گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام 'سوہنا نبی' جاری کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام 'سوہنا نبی' جاری کر دیا۔

علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام  سوہنا نبی  کے ذریعے بنی پاک ﷺ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار نے نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ لکھا کہ "سوہنا نبی" پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ نعت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بنی پاک ﷺ کی زندگی اور پیغام نے اندھیروں میں گھری دنیا میں روشنی ڈالی، اور آج بھی اس کی مثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت کیسے ایک دوسرے کے لیے وقار، رحم اور شفقت کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا میرا چھوٹا سا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی کئی نعتیہ کلام پیش کرچکے ہیں، جو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں