لبنان میں عام انتخابات 2 سال کیلئے مؤخر کردیئے گئے

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

بیروت سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے مئی کے عام انتخابات کو دو سال کیلیے مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 76 ارکان نے انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں جبکہ 41 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ لبنان پر گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک وہاں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں