سونے اور چاندی کی نرخوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 6 ہزار 200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 316روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 460 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 354 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 394روپے کے اضافے سے 8 ہزار 019 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں