پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایک وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں