فیصلہ کن ون ڈے میچ : پاکستان کے خلاف بنگلادیش کے 2 کھلاڑی آوٹ

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

ڈھاکا کے شیرِ بنگال سٹیڈیم کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے 33 اورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ شامل حسین اورحسین طلعت انجری کے باعث نہیں کھیل رہے جن کی جگہ غازی غوری اورسعد مسعود ڈیبیو کریں گے۔

بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن کا کہنا ہے کہ اچھاہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکتوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلادیش کو DLS Rule کے مطابق 128 رنز سے شکست دی تھی۔

پہلے اور دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ بنگلادیش ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز نے کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں