تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے291رنز کا ہدف

ڈھاکہ :(دنیا نیوز) تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈھاکا کے شیرِ بنگال سٹیڈیم کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ۔

بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن 107رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ سیف حسن نے 36، نجم الحسین شانتو نے 27، لٹن داس نے 41 رنز بنائے اور راشد حسین صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ، ایک جب کہ حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں