لیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل شہید
لیہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر لیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
واقعہ ہیرا اڈہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، شہید ہونےوالے کانسٹیبل کی شناخت اسد نصیر کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں پولیس نے شہید کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔