مشرق وسطیٰ جنگ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 50 مزید پروازیں منسوخ

کراچی: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے۔

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی 50سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر پروازیں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے منسوخ ہوئیں۔

پاکستان سے 17 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی طور منسوخ پروازوں کی تعداد 1650 سے زائد ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں