حملہ آوروں کے ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی، ترجمان خاتم الانبیاﷺ ہیڈ کوارٹرز
تہران: (دنیا نیوز) ترجمان خاتم الانبیا ﷺ ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہے کہ جنگ حملہ آوروں کی مکمل شکست اور ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیاﷺ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے صورتحال یہ ہے کہ کچھ لوگ دن اور رات کا فرق ہی بھول چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ان کا دن پناہ گاہوں میں گزرتے گزرتے رات بن جاتا ہے اور راتیں ہمارے حملوں سے روشن آسمان دیکھ کر ان کیلئے سکون کا باعث نہیں رہتیں۔