تلسی گبارڈ پر ایران سے متعلق ٹرمپ کے دعووں سے متصادم معلومات چھپانے کا الزام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے بارے میں اپنے سینیٹ کے بیان سے وہ معلومات نکال دیں جو صدر ٹرمپ کے دعووں سے متصادم تھیں۔
الجزیرہ کے مطابق تلسی گبارڈ نے امریکی سینیٹ میں بیان دیا کہ ایران کے بارے میں انٹیلی جنس اس نتیجے پر تھی کہ وہ فوری جوہری خطرہ نہیں بن رہا تھا، تلسی کا یہ بیان ٹرمپ کے دعووں کے برعکس تھا۔
انہوں نے سینیٹ میں بتایا کہ ایران کی حکومت جنگ سے کمزور ہوئی ہے مگر ابھی بھی برقرار ہے، جس پر انہیں اپنے تیاری کے بارے میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی انٹیلی جنس چیف کے کچھ بیانات نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ کی وجوہات اور خطرے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور کچھ سینیٹرز نے ان سے وضاحت بھی طلب کرلی۔