آئی اے ای اے کی ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملے کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملے کی تصدیق کر دی۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملہ ہوا ہے، بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر سے تقریباً 350 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک ڈھانچہ کسی پروجیکٹائل (میزائل) کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے کسی رکن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں