روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔