بہاولنگر میں 2 مختلف مقامات پر مبینہ مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) سی سی ڈی نے دو مختلف مقامات پر مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مبینہ مقابلے بستی اسلام نگر اور ڈھاباں سٹاپ کے قریب ہوئے، ناکے پر مشکوک موٹر سائیکلوں کو روکنے پر ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، زخمی گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، دو پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کی محمد فیاض اور مظہر عرف مظہری کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ملزم سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
حکام کے مطابق زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمو کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔