پاکپتن میں جمعہ کی نماز کے دوران گولیاں چل گئیں، 5افراد شدید زخمی

پاکپتن:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پاکپتن میں جمعہ کی نماز کے دوران جامعہ مسجد کے داخلی گیٹ پر مسلح افراد نے مخالفین پر فائرنگ کردی ، جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں اسد اللہ پور میں پیش آیا،ملزمان نے نماز کے دوران گولیاں چلا دیں،جس سے مسجد میں خوف و ہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے 5 افراد شدید زخمی ہوئے اور نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود نہ تھے، اطلاع پر بھاری نفری موقع پر پہنچی جب کہ ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں