دولتالہ: گیس لیکج دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا
دولتالہ: (دنیا نیوز) دولتالہ کے علاقے ٹھاکرہ موہڑہ میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔
ہسپتال حکام کے مطابق 8 سالہ بچی حرمین، جو دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی، واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد اب بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ٹھاکرہ موہڑہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔