امریکا کیساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے پہلے بھی ایران کو مذاکرات کے نام پر بدترین دھوکا دیا ہے، علاقائی جنگ نے سفارت کاری کے تمام امکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض دھوکا اور بد ترین تجربہ ثابت ہوئے، اب امریکا پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں