سابق فاسٹ بالر کورنٹی والش پی ایس ایل 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے
لاہور: (دنیا نیوز) سابق لیجنڈری فاسٹ بولر اور راولپنڈی کے بولنگ کوچ کورٹنی والش پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آگاز ہونے میں بس چند گھنٹے ہی باقی ہیں ایسے میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔
— RawalPINDIZ (@thepindiz) March 25, 2026
دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
— RawalPINDIZ (@thepindiz) March 25, 2026
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردیئے گئے ہیں اور ایونٹ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔