امیگریشن قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امیگریشن قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس غیر قانونی تارکین وطن کو عام معافی اور شہریت دینا چاہتے ہیں، لاکھوں تارکین وطن امریکا میں کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہوائی اڈے کے حالات کیلئے ڈیموکریٹس کو مورد الزام ٹھہرائیں، ڈیموکریٹس چاہتے ہیں حالات خراب ہوں اور ملک ناکام ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ پہلے سے دستخط شدہ بل توڑا گیا، مجرموں کی حفاظت کو فوقیت دی گئی، ڈیموکریٹس امریکی شہریوں کی حفاظت کی بجائے مجرموں کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امیگریشن اہلکار وں کا شکریہ جن کی مدد سے یقینی فرق پڑا ہے، میں مزید مدد کے لیے قومی گارڈز کو بھی طلب کر سکتا ہوں۔