نوابشاہ: گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ اور بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا، جھلس کر شدید زخمی
نوابشاہ: (دنیا نیوز) نوابشاہ کے علاقہ لیاقت مارکیٹ میں گھریلو تنازع پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوگیا۔
بیٹے نے تیزاب سے بھری بوتل باپ اور بھائیوں پر انڈیل دی، باپ اور بھائی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے باپ اور بیٹوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔