کامونکے میں مبینہ پولیس مقابلہ، گادی گروپ کا سرغنہ مارا گیا
کامونکے: (دنیا نیوز) کامونکے میں مبینہ پولیس مقابلے میں گادی گروپ کا سرغنہ آصف ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور منشیات سمیت درجنوں مقدمات میں ملوث تھا، اس سے قبل گروہ کے دو خطرناک ملزمان عاقب اور علی گادی مارے جا چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آصف گادی کو ریکوری کے لئے لے کر جایا جا رہا تھا، اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مارے گئے ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔