عالمی بینک کا ایران پر جنگ کے اثرات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار تشویش

واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے ایران پر جنگ کے اثرات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے کے مطابق جنگ کا اثر مہنگائی، روزگار اور خوراک کی فراہمی پر پڑ رہا ہے اور عالمی بینک رکن ممالک کے ساتھ فوری اقدامات کے لئے بات چیت کر رہا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پاسچل ڈونوہوز نے بتایا کہ عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ ممالک کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ایشیا اور افریقہ کے ممالک توانائی، قیمتوں اور سپلائی چین کے بحران سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، فی الحال کئی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں ان کے ضروری اقدامات واضح ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں