شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی ہو گئے۔

پرانا گولیمار بسم اللہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار رکشے پر گرنے سے رکشہ ڈرائیور ارشاد ولد رفیق علی جاں بحق، اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ مدینہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔

بچوں کی شناخت 13 سالہ قاسم ولد عبدالحمید، 14 سالہ امیر معاویہ ولد شفیق الرحمان، 7 سالہ رحمان ولد شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔

پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے عبدالولی ولد عبدالباری جاں بحق، نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ بشیر چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 23 سالہ سرتاج جاں بحق ہو گیا۔

ایم اے جناح روڈ سیون ڈے کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی، سپرہائی وے احسن آباد میں کرنٹ لگنے سے شہاب الدین ولد نظر الدین جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں