میاں چنوں میں پسند کی شادی پر خاتون کو سرعام قتل کر دیا گیا

میاں چنوں: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود میں پسند کی شادی پر خاتون کو سرعام قتل کر دیا گیا۔

بورا روڈ پر ملزم نے گردن پر کلہاڑیوں کے وار کئے، قتل کے بعد ملزم سرعام آلہ قتل کے ہمراہ گھومتا رہا۔

تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہلیان علاقہ کی مدد سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے لی، سرعام قتل پر اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل بہن نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم کوغصہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں