سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو پیس میکر قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو پیس میکر قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سابق کپتان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام امن کا نام ہے۔ اس لیے پاکستان پیس میکر ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 8, 2026
شاہد آفریدی نے اپنے بیان پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔