جنگ بندی عظیم رہنما شہید خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے: مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے ۔
ایکس پر جاری بیان ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ بندی ایران کے مطلوبہ عمومی اصولوں کے مطابق ہے۔
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 8, 2026
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ ہے، آج سے ہم سفارتکاری اور دفاع کےمیدان میں مزید متحد رہیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم اور ایرانی صدر کے رابطے کے بعد مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی۔