پی ٹی آئی کا کل لیاقت باغ کا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے کل لیاقت باغ کا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اہم حکومتی شخصیات نے بین الاقوامی وفود کی آمد کے بعد جلسہ موخر کرنے کی درخواست کی جس پر تحریک انصاف کی قیادت جلسہ موخر کرنے پر راضی ہو گئی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلسہ موخر کرنے کی حتمی منظوری کچھ دیر میں پارلیمانی کمیٹی سے لی جائے گی، جلسہ موخر کرنے سے متعلق اعلان بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کریں گے۔

واضح رہے اِس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی کہا تھا کہ توانائی بحران اور کفایت شعاری بچت اقدامات میں اتنے وسائل بروئے کار لانا ممکن نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماع کے لیے درکار انتظامی، لاجسٹک وسائل فراہم کرنا چیلنج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں