پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 60 دن بعد پاک ایران فضائی سفر بحال ہوگیا۔

26 فروری 2026 کے بعد پہلی بار تہران سے مہان ایئر کی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، پرواز ڈبلیو 51185 تہران سے مسافروں کو لے کر اسلام اباد پہنچی۔

تہران سے ایران کی ایئر لائن کی مسافر پرواز کی اسلام آباد آمد اور روانگی ہوئی ہے، اس روٹ پر مہان ایئر کی اگلی پرواز7مئی کوشیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں