معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی میں کیمپس ٹاک کا انعقاد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کیمپس ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔

ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ کیمپس ٹاک میں علمی شخصیات، دانشوروں اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی، مباحثہ کا عنوان ’’معرکہ حق سے عالمی ثالثی تک پاکستان کیلئے سب سے بڑی کامیابیاں کیا ہیں‘‘ رکھا گیا۔

مقررین نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،عالمی سطح پر ثالثی کے بڑھتے کردار اور بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ کو نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔

مباحثہ میں ماہرین تعلیم نے کہا کہ پاکستان دنیا کیلئے امن کا ضامن اوربااثر ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان نےعالمی سطح پرخود کوایک ذمہ دار، باوقار اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طورپرمنوایا ہے۔

تقریب کے شرکاء نے بہتری سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی پر پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مباحثے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے بھارت کو جنگی میدان، ڈیجیٹل اور سفارت کاری میں بھی شکست دی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں اس میں ہر بار ناکام رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں