کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی
پڈعیدن:(دنیا نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ شہدادپور کے قریب پیش آیا جہاں شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پر روہڑی سے ریلیف ٹرین اور کرین طلب کرلی جب کہ رحمان بابا ایکسپریس کو کوٹ لالو سٹیشن پر روک دیا گیا۔
— Iftkhar Ahmad (@Thakar_01) April 8, 2026
علاوہ ازیں ریلوے حکام کامزید کہنا تھا کہ عوام ایکسپریس کو دوڑ ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے، دوسری جانب ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔