دنیا بھرمیں پاکستان آج امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے: طاہر اشرفی
لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستان کو امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں قومی پیغام امن کمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے، معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو عظیم کامیابی سے نوازا۔
اُنہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کےعوام کوان کا حق ملنا چاہیے، آج دنیا بھر میں پاکستان کو امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے ہر موقع پر اِس بات پر زور دیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت اور انصاف ملنا چاہیے، اور پاکستان اِس سلسلے میں امن اور انصاف کی آواز بلند کرتا رہے گا۔