کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر جھگڑا، ارکان گتھم گتھا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا، ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
نجمی عالم کی تقریر کے دوران پانی دو کراچی کو اور حق دو کراچی کو کے نعرے لگائے گئے، جیالوں نے جئے بھٹو کی صدائیں لگا دیں، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی، مکے چل گئے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت اسلامی کی روش کو پی ٹی آئی نے مسترد کیا، پی ٹی آئی نے بھی جماعت اسلامی کے رویئے کی مذمت کی، یہ دوہرا معیار نہیں چل سکتا، بارہ سال ان کے پاس حکومت رہی۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کی منافقت کو ایکسپوز کرتا ہوں، نجمی عالم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو برے ہوجاتے ہیں۔