بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے
ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے 2238 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے۔
بھارتی سکھ یاتری جتھہ اپنے لیڈر سردار سرجیت سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ جنم استھان پہنچے، سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایا گیا۔
سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 3 روز قیام کریں گے۔