تھرپارکر میں نایاب ہرنوں کے شکار پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

تھرپارکر: (دنیا نیوز) نایاب نسل کے ہرنوں کے شکار کے معاملے پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق شکاری ملزمان کی جانب سے گاؤں مکینوں پر فائرنگ، تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گائوں مکینوں کی جانب سے شکار سے روکنے پر ان پر تشدد کیا، جس کے بعد باقی گائوں مکین ہمیں چھڑانے آگئے ۔

دوسری جانب ایس ایچ او چیلہار کا کہنا تھا کہ ہم نے آج صبح شکاریوں کو ایک زندہ پکڑے ہوئے ہرن کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا، ملزمان پر دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مذکورہ علاقہ شکار کے لیے ممنوعہ اور سینچری زون ایریا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں