پی ایس ایل: حیدر آباد کنگز مین کی کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست، پہلی فتح سمیٹ لی

کراچی :(دنیا نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 188 رنز بنائے، کراچی کنگز کے سعد بیگ 53 اور معین علی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ حیدر آباد کنگز مین کے حنین شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے جواب میں حیدر آباد کنگز مین نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے میں 76 رنز بنا دیے، مارنس لبوشین 26، عثمان خان 27 اور معاذ صداقت 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب اور گلین میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم پھر دباؤ میں آگئی، 139 کے مجموعی سکور پر کوشل پریرا بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد حسان خان نے 16 گیندوں پر 33 اور عرفان خان نیازی نے 20 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 5 گیندیں قبل ہی ہدف تک پہنچا دیا، یہ حیدر آباد کنگز مین کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں