ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کے لیے 87 لاکھ 64 ہزار 615 امریکی ڈالر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے، یہ رقم 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر 31 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔