پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6600 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں